آئی فون 17 سیریز کی سب سے خاص بات کیا ہے؟ تفصیلات جانئے

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل اپنی نئی آئی فون 17 سیریز کو ستمبر میں پیش کرنے والی ہے۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ ایونٹ 9 ستمبر کو ایپل کے ہیڈکوارٹر، ایپل پارک، کیلیفورنیا میں منعقد ہوگا۔ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان ٹم کک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا ہے۔

اس تقریب میں صرف آئی فون 17 سیریز ہی نہیں بلکہ ایپل واچ سیریز 11 اور ایئر پوڈز پرو 3 کو بھی متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔

نئی سیریز میں سب سے زیادہ توجہ آئی فون 17 ایئر پر ہے، جو ایپل کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوگا اور آئی فون 16 پلس کی جگہ لے گا۔ اس فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا نصب ہوگا، جس کی ممکنہ میگا پکسلز 48 کی رپورٹس ہیں۔

آئی فون 17 سیریز کے ڈیزائن کو صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید پرکشش بنایا گیا ہے، تاہم فیچرز کی سطح پر بڑی تبدیلیوں کی توقع نہیں کی جا رہی۔

آئی فون 17 پرو میکس میں بیٹری کی گنجائش کو بڑھایا جائے گا جبکہ اسٹینڈرڈ آئی فون 17 کا ڈسپلے ریفریش ریٹ بھی پہلے سے بہتر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے مکمل طبی معائنے کی درخواست:جیل حکام سے جواب طلب

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، ایپل اپنا پہلا فولڈ ایبل فون 2026 میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، جسے اندرون خانہ “وی 68” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس فولڈ ایبل فون کا ڈیزائن سام سنگ کے گلیکسی زی فولڈ سے مشابہ ہوگا، جس کا مطلب ہے کہ یہ ایک بک کی طرح کھلنے والا اور بند ہونے والا فولڈ ایبل ڈیوائس ہوگا۔

Scroll to Top