کریڈٹ کارڈز کے بڑھتے استعمال نے معیشت میں نیا رجحان قائم کر دیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2025 کے دوران کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اور ادائیگیوں میں سالانہ بنیادوں پر 30.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے مجموعی طور پر 163 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کیں، جو پچھلے سال جولائی 2024 میں ہونے والی 125 ارب روپے کی ادائیگیوں کے مقابلے میں خاصا اضافہ ہے۔

مزید برآں جون 2025 کے مقابلے میں بھی جولائی میں کریڈٹ کارڈ کے استعمال میں 2.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جون میں یہ رقم 159 ارب روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین پی ٹی آئی کا سیلاب متاثرین سے متعلق اہم بیان جاری

اس اضافے کی وجہ آن لائن خریداری کے رجحان میں اضافہ، سہولتوں میں بہتری، اور صارفین کی بدلتی ہوئی مالی ترجیحات ہو سکتی ہے۔

Scroll to Top