وزیراعظم شہبازشریف کا جنوبی ایشیا میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کے کردار پر اظہار تشکر

وزیر اعظم شہباز شریف آج سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج نارووال اور سیالکوٹ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے جہاں وہ امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے اور متاثرین سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور وفاقی وزرا خواجہ آصف اور احسن اقبال بھی اس دورے میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے کا آغاز فضائی معائنے سے ہوگا جس میں وزیراعظم کو سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال کا جامع جائزہ فراہم کیا جائے گا۔

اس کے بعد متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی اور بحالی کے کاموں کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی تاکہ متاثرین کی مدد اور بحالی کے عمل کو مزید تیز کیا جا سکے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا پہلے مجوزہ گلگت کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ سیلاب متاثرہ پنجاب کے علاقوں پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغان خواتین کے تعلیم و ملازمت کے دروازے بند، زندہ رہنا ہی اولین ترجیح بن گئی، افغان صحافی

اس دورے کا مقصد سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مشکلات کو سمجھنا اور حکومتی امداد کو موثر انداز میں پہنچانا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے پہلے بھی سیلاب متاثرین کی فوری مدد اور ریلیف کے لیے حکومتی اقدامات کی ہدایت کی تھی اور اس دورے کے ذریعے وہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لے کر مزید اقدامات کا اعلان کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top