پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کو انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کے بقیہ میچز کھیلنے کی دعوت دی گئی تھی۔
تاہم بابر اعظم نے چند وجوہات کی بنا پر اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی لیگز میں چند میچز کھیل کر بابر اعظم کا سالانہ دو لیگز کے لیے این اوسی کوٹہ مکمل ہو جاتا، لیکن انہوں نے اس پیشکش کو مسترد کیا کیونکہ وہ بگ بیش لیگ سمیت دیگر مکمل لیگز میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔
مزید یہ کہ بابر اعظم کے دیگر بین الاقوامی کرکٹ لیگز سے بھی رابطے جاری ہیں، جہاں وہ اپنی خدمات پیش کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان کے اعلان کردہ اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں۔





