میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال بالوں کے جھڑنے کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ میٹھے مشروبات کے زیادہ استعمال سے بال جھڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر مردوں میں یہ اثر زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں 61 ہزار 332 افراد پر مشتمل 17 مطالعات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق جو لوگ ہر ہفتے 3 ہزار 500 ملی لیٹر سے زیادہ میٹھے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں، ان کے بالوں کے جھڑنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹھے مشروبات میں موجود شوگر کی زیادہ مقدار خون میں گلوکوز کی سطح کو بڑھاتی ہے، جو وقت کے ساتھ ساتھ بالوں کی جڑوں کو کمزور کر دیتی ہے۔ یہ کمزوری صحت مند بالوں کی نشوونما کو متاثر کرتی ہے اور بال جھڑنے کا سبب بنتی ہے۔

بالوں کے جھڑنے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ماہرین صحت نے میٹھے مشروبات کے استعمال کو محدود کرنے اور متوازن غذا اپنانے کا مشورہ دیا ہے، جس میں بالوں کی صحت کے لیے ضروری غذائی اجزاء شامل ہوں۔

بالوں کی صحت کے لیے ضروری غذائی اجزاء:

1. وٹامن ڈی: بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ہے۔
2. آئرن: سر میں خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے، جو بالوں کی نشوونما کے لیے اہم ہے۔
3. پروٹین: بالوں کی ساخت کو مضبوط کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی، آئرن، پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور غذا کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے بالوں کے جھڑنے کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔

Scroll to Top