سرکاری حج اسکیم،عازمین نے پہلی قسط کے طور پر 61 ارب45 کروڑ روپے جمع کرادیئے

سرکاری حج اسکیم،عازمین نے پہلی قسط کے طور پر 61 ارب45 کروڑ روپے جمع کرادیئے

سرکاری حج اسکیم 2025 کیلئے ملک بھر سے بڑی تعداد میں عازمین حج نے بھرپور جوش و جذبے کیساتھ شرکت کرتے ہوئے پہلی قسط کے طور پر مجموعی طور پر 61 ارب 45 کروڑ روپے جمع کرا دیے۔

نجی ٹی وی چینل(سما نیوز)کے مطابق حج 2025 کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی کل تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 696 رہی، جن میں طویل دورانیے کے حج کیلئے سب سے زیادہ دلچسپی دیکھی گئی۔

مالی تفصیلات:
طویل دورانیے کے حج (40 روزہ)
درخواستیں: 76,683
جمع شدہ رقم: 38 ارب 34 کروڑ روپے
تناسب: 64.6 فیصد
کم دورانیے کے حج (20 تا 22 روزہ):
درخواستیں: 42,013
جمع شدہ رقم: 23 ارب 10 کروڑ روپے
تناسب: 35.4 فیصد
وزارت کے مطابق آئندہ برسوں میں طویل دورانیے کے حج کی طرف رجحان مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

رہائش کی ترجیحات:
عازمین حج نے قیام کیلئے مختلف اقسام کے کمروں کا انتخاب کیا، جن کی تفصیل کچھ یوں ہے:
مشترکہ کمرہ (شیئرنگ روم): 84,303 عازمین
دو بستروں والا کمرہ (ڈبل روم): 11,489 عازمین
تین بستروں والا کمرہ (ٹرپل روم): 7,466 عازمین
فیملی روم (4 تا 6 افراد): 15,438 درخواست گزار

قربانی کی سہولت
وزارت مذہبی امور کے مطابق، تمام 1 لاکھ 18 ہزار 696 عازمین کے لیے قربانی کی رقم لازمی طور پر جمع کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں تمام عازمین کو قربانی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

یہ پیش رفت اس بات کی علامت ہے کہ پاکستانی عوام حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے ہر سال گہری دلچسپی اور منظم تیاری کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے رواں سال کا حج پیکج بہتر سہولیات اور انتظامات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جسے عازمین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

Scroll to Top