پشاور میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے! 20 کلو تھیلا 350 روپے تک مہنگا،شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

پشاور میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے! 20 کلو تھیلا 350 روپے تک مہنگا،شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں اچانک اور نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عوامی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل (ہم نیوز)کے مطابق شہر میں مختلف اقسام کے آٹے کی قیمتوں میں 250 سے 350 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ بیس کلو مکس آٹے کا تھیلا 1400 روپے سے بڑھ کر 1750 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، یعنی 350 روپے کا اضافہ۔ اسی طرح سپر فائن آٹے کی قیمت بھی 1450 روپے سے بڑھ کر 1800 روپے تک جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب فائن آٹے کا 20 کلوگرام تھیلا 250 روپے اضافے کے بعد 1850 روپے میں دستیاب ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں یہ اضافہ گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے سبب ہوا ہے۔ ان کے مطابق گندم کی رسد اور قیمتوں میں استحکام نہ ہونے کی وجہ سے آٹا بھی مہنگا ہو رہا ہے۔

شہریوں نے آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی سے عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے، ایسے میں بنیادی خوراک کی قیمتوں میں اضافہ برداشت سے باہر ہے۔

Scroll to Top