امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ویزا کی متعدد اقسام کی مدت محدود کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد غیر ملکیوں کے قیام کو کنٹرول کرنا اور امریکی مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
محکمے کے مطابق غیر ملکی طلبا اور دیگر کی طویل المدتی یا غیر معینہ مدت تک موجودگی سے مقامی شہریوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اگر مجوزہ قانون منظور ہوگیا تو بین الاقوامی طلبا صرف اپنی تعلیمی مدت کے دوران ہی امریکہ میں قیام کرسکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام کے تحت نہ صرف غیر ملکی طلبا بلکہ صحافیوں کے ویزا پر بھی وقت کی حد مقرر کی جائے گی۔ نئی پالیسی کے مطابق طلبا زیادہ سے زیادہ چار سال اور غیر ملکی میڈیا نمائندگان ابتدائی طور پر 240 دن تک قیام کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت کو پر لگ گئے! نئی قیمت کیا ہے؟ خریداروں کیلئے اہم خبر آ گئی
مزید برآں، ان افراد کو امریکہ میں رہائش کے دوران باقاعدہ جانچ پڑتال کے مراحل سے بھی گزرنا پڑے گا تاکہ ویزا کا غلط استعمال روکا جا سکے۔





