جنوبی وزیرستان اپر،طالبات کا اساتذہ کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

جلال محسود 

جنوبی وزیرستان اپر: گورنمنٹ گرلز مڈل سکول سراروغہ کی طالبات نے سکول میں اساتذہ کی شدید کمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور ایجوکیشن آفس فیمیل اپر وزیرستان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے فوری طور پر اساتذہ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا

طالبات کے والدین کا کہنا ہے کہ بار بار فنکشنل سکولوں سے اساتذہ کو غیر فعال سکولوں میں بھیجنے کی پالیسی سے طلبا و طالبات کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگا ہے۔ اس وقت گرلز مڈل سکول سراروغہ میں صرف دو استانیاں موجود ہیں جبکہ مڈل سیکشن کی تمام پوسٹیں خالی ہیں اور کوئی استانی موجود نہیں ہے۔

طالبات اور والدین نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے تحصیل سراروغہ سمیت پورے اپر وزیرستان کے گرلز سکولوں تک بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف

والدین نے الزام لگایا کہ ایجوکیشن آفس فیمیل مسائل حل کرنے اور اساتذہ فراہم کرنے کے بجائے دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔ انہوں نے منتخب نمائندوں ایم این اے زبیر وزیر، ایم پی اے آصف محسود اور تحصیل چیئرمین لدھا تاج ملوک کو بھی تاخیر کا ذمہ دار ٹھہرایا کہ منتخب نمائندوں کی خاموشی بھی معنی خیز ہے۔

Scroll to Top