اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان، صارفین کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت مکمل کر لی ہے اور بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ تقریباً 1.69 روپے کمی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
نیپرا اب اعداد و شمار کی تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد جلد نوٹیفکیشن جاری کرے گا، جس کے تحت بجلی کی قیمت میں کمی ملک بھر کے تمام صارفین خصوصاً کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے نافذ العمل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت کاایک نہیں 2 نئے ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق اس کمی کے نتیجے میں صارفین کو ستمبر کے ماہانہ بجلی کے بلوں میں مجموعی طور پر 23 ارب روپے کے قریب ریلیف ملنے کا امکان ہے۔





