سید ہارون شینواری
طورخم بارڈر پر ڈیوٹی کے دوران خواتین مسافروں کی موبائل فون سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالنے والے ایف آئی اے اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق معاملے کی شکایت اعلیٰ حکام تک پہنچی تو فوری نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : علی امین گنڈا پور کا خیبر میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان
ابتدائی طور پر اسے مسافروں کی پرائیویسی اور ضابطۂ کار کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ انکوائری رپورٹ کے بعد مزید کارروائی متوقع ہے۔





