پی ٹی آئی کے 18 ارکان قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے یہ استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کروائے ہیں جن میں خود بیرسٹر گوہر، جنید اکبر، شہریار آفریدی، عامر ڈوگر سمیت دیگر ارکان شامل ہیں۔
مستعفی ہونے والے دیگر ارکان میں امجد علی خان، شہزادہ گشتاسپ، علی خان جدون، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، مجاہد علی، انور تاج، فضل محمد خان، ساجد خان، ارباب عامر، آصف خان، ارشد ساہی، شبیر قریشی اور اویسی جھکڑ بھی شامل ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں اور اب دیکھنا ہوگا کہ آگے کیا ہوتا ہے۔ ہم نے سسٹم کا حصہ رہنے کی بھرپور کوشش کی، مگر فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔
یہ بھی پڑھیں : طورخم بارڈرپرخواتین مسافروں کی ویڈیو بنانے والا ایف آئی اے اہلکار معطل
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 91 نشستوں کے ساتھ اسمبلی میں ہے اور بانی تحریک انصاف کی ہدایت ہے کہ بات چیت کی جائے اور معاملات آگے بڑھائیں، تاہم ابھی تک کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔





