پشاور: فلڈ ریلیف نمائشی میچ، سپر اسٹار کھلاڑیوں کی فہرست جاری

پشاور: پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے اشتراک سے 30 اگست کو ‘عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم’ میں فلڈ ریلیف نمائشی کرکٹ میچ ہوگا۔ یہ میچ سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے کا ذریعہ ہوگا تاکہ ان کی مشکلات کم کی جا سکیں۔

نمائشی میچ میں پاکستان کے موجودہ اور سابق سپر اسٹار کھلاڑی شامل ہوں گے، جن میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان شاہد آفریدی، وقار یونس، یونس خان، انضمام الحق، شعیب اختر، محمد حفیظ، اور راشد لطیف شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کی شرکت نے کرکٹ شائقین میں جوش و خروش بڑھا دیا ہے۔

شرکت کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں اظہر محمود، سعید اجمل، صہیب مقصود، یاسر شاہ، عمید آصف، اظہر علی، عمران فرحت، ہمایوں فرحت، احسان اللہ، یاسر حمید، کامران غلام، عبد الرحمن، محمد عرفان، معاذ صداقت، ذوالفقار بابر اور محمد سلمان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ریسکیو 1122خیبر پختونخوا کے بھرتی انٹرویوز کی تاریخ کا اعلان

میچ کے ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے مقرر کی گئی ہے اور حاصل ہونے والی تمام آمدنی خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کو دی جائے گی۔

Scroll to Top