بانی سے ملاقات کیلئے امریکا سے آنیوالی خاتون اڈیالہ جیل پہنچ گئی

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے امریکا سے آنے والی ڈاکٹر سندس علی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سندس علی نے کہا کہ وہ جب بھی امریکا سے آتی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے مطالعے کی کتابیں ضرور لاتی ہیں۔

ان کے مطابق عمران خان جیسا لیڈر قید تنہائی میں ہے اور وہ ان کتابوں سے استفادہ کرتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ منگل کو جو کتابیں عمران خان کو دی گئیں وہ بھی وہ خود امریکا سے لائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : خواجہ آصف نے سیلاب میں تباہ ہونے والی سڑکوں اور پلوں کی اصل وجہ بتادی

امریکی سیاسی نظام کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر سندس علی نے کہا کہ امریکا میں جمہوریت ہے، بہت سے لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کو پسند نہیں کرتے لیکن وہ اقتدار میں ہیں۔

Scroll to Top