پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ڈی آئی خان ضلع کو دو الگ اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے آبائی علاقے پہاڑ پور کو الگ ضلع بنانے کے لیے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تفصیلات و مشرق ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ ریونیو نے ضلعی انتظامیہ سے الگ ضلع کی تشکیل کے لیے تمام ضروری معلومات اور تفصیلات طلب کر لی ہیں تاکہ ضلعی انتظامیہ کو بہتر اور مؤثر بنایا جا سکے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے ڈی آئی خان کی تقسیم کے لیے باضابطہ طور پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے اور اس مقصد کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا میں نصف ووٹرز نے غزہ میں اسرائیلی کارروائی کو نسل کُشی قرار دیا
اس فیصلے کا مقصد علاقے کی ترقی، بہتر انتظامی سہولیات اور عوام کو آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کی تقسیم سے مقامی مسائل کا حل آسان ہوگا اور انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات اور کارروائیوں کے بارے میں متعلقہ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد از جلد تقسیم کا عمل مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام کو فوری فوائد پہنچ سکیں۔





