سپارکو نے NatCat پروجیکٹ کے ذریعے پاکستان میں ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کو تقویت دی

اسلام آباد: سپارکو (پاکستان اسپیس اینڈ ایٹمک انرجی کمیشن) نے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے لیے نیشنل کیٹاسٹروفی ماڈلنگ (NatCat) پروجیکٹ پر باضابطہ طور پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

اس پروجیکٹ کا مقصد سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز، طوفان، سونامی، لینڈ سلائیڈز اور زلزلوں جیسی قدرتی آفات کے لیے احتمالی رسک اسسمنٹ ٹولز فراہم کرنا ہے۔

جو پاکستان کو آفات سے پہلے تیاری، خطرات کو کم کرنے کے مؤثر اقدامات اور ڈیزاسٹر رسک فنانسنگ کی حکمت عملیوں کی تیاری میں مدد دیں گے۔

سپارکو کے ترجمان نے کہا کہ حالیہ آفات کے دوران دی گئی فوری ردعمل سے واضح ہوتا ہے کہ فضائی معلومات اور سیٹلائٹ امیجری کتنی اہم ہیں، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے جہاں زمینی رسائی محدود ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت نے ڈی آئی خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا

بروقت ڈیٹا فراہم کرنا زندگیاں بچانے اور وسائل کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپارکو کی جانب سے فراہم کی جانے والی سیٹلائٹ امیجری اور رسک اسسمنٹ اسٹڈیز پاکستان کے ڈیزاسٹر ریسپانس کو مضبوط بنانے میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور آئندہ بھی اس سلسلے میں کام جاری رہے گا۔

Scroll to Top