سوات ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ، چکدرہ کے مقام پر ٹریفک معطل

سوات ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ، چکدرہ کے مقام پر ٹریفک معطل

سوات ایکسپریس وے پر چکدرہ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سوات کی جانب جانے والی ٹریفک کی روانی عارضی طور پر متاثر ہوئی۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ معمولی نوعیت کی تھی جس کی وجہ سے ایک جانب کی سڑک کو بند کر کے ٹریفک کو متبادل راستے سے گزارا گیا۔

موٹروے پولیس اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور راستہ کلیئر کرنے کے لیے مشترکہ کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحوں سے بھری بس ٹریفک حادثے کا شکار، کئی جانیں ضائع، متعدد زخمی

موٹر وے پولیس کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے کو مکمل طور پر ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top