خان کے شیر نے جو کہا کردکھایا ،پشاور کرکٹ اسٹیڈیم پر عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کا بورڈ آویزاں

پشاور: فلڈ ریلیف نمائشی میچ، اب تک کتنے ٹکٹ فروخت ہوچکے؟ تفصیلات سامنے آگئیں!

شاہد جان

پشاور: سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ایک خصوصی چیریٹی میچ کل عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائے گا، جس میں پشاور زلمی اور لیجنڈز ٹیم مدِمقابل ہوں گی۔

میچ میں پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ لیجنڈز ٹیم کی کمان سابق کپتان شاہد خان آفریدی سنبھالیں گے۔

کمشنر پشاور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نیک مقصد کے لیے اسٹیڈیم آ کر میچ دیکھیں اور سیلاب متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ میچ ملاکنڈ کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے اور اس میں شرکت نہ صرف تفریح کا موقع فراہم کرے گی بلکہ ایک انسانی فریضہ بھی ہے۔

کمشنر پشاور کے مطابق اسٹیڈیم کی گنجائش 25 ہزار افراد کی ہے اور اب تک آدھی سے زیادہ ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 20 سال بعد پشاور میں کرکٹ کا ایک بڑا میچ ہو رہا ہے جس کا پُرامن اور کامیاب انعقاد مستقبل میں پشاور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے انعقاد کی راہ ہموار کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :سیلاب متاثرین کیلئے بجلی بلوں میں ریلیف کا اعلان

کمشنر پشاور نے کہاہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پشاور میں بین الاقوامی کرکٹ کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔

Scroll to Top