پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور فریٹ مارجن میں اضافہ، ٹیکسز 100 روپے فی لیٹر تک جا پہنچے

پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد: ملک بھر کے عوام کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کی نوید سامنے آئی ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق آئندہ قیمتوں کا باضابطہ اعلان کل متوقع ہے، جس میں عوام کو معمولی ریلیف دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز شامل ہے۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 13 پیسے، مٹی کا تیل 1 روپے 57 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اوگرا 31 اگست کو اپنی سفارشات پٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے نئی قیمتوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اگر منظوری دی جاتی ہے تو پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے سے کم ہوکر 264 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 272 روپے 99 پیسے سے کم ہوکر 269 روپے 86 پیسے، مٹی کا تیل 178 روپے 27 پیسے سے کم ہوکر 176 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 162 روپے 16 پیسے سے کم ہوکر 159 روپے 55 پیسے ہو جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس وقت حکومت پیٹرول پر 80 روپے 52 پیسے جبکہ ڈیزل پر 79 روپے 51 پیسے فی لیٹر کے حساب سے لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی وصول کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور: فلڈ ریلیف نمائشی میچ، اب تک کتنے ٹکٹ فروخت ہوچکے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2025 سے ہوگا، جو کہ پندرہ روز کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔

Scroll to Top