شارجہ: سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
شارجہ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس افتتاحی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا، جو بالترتیب 21 اور 14 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔
فخر زمان نے 17 گیندوں پر 20 رنز بنائے اور محمد نبی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز نے 21، محمد حارث 15، فہیم اشرف 14 اور حسن نواز 9 رنز بنائے۔ کپتان سلمان علی آغا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مستحکم اسکور تک پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
اب افغانستان کو فتح کے لیے 183 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔