پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 میں ملک میں کاروں، ایل سی ویز، وینز، الیکٹرک گاڑیوں اور جیپوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جولائی میں 11,034 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے، جب 8,589 یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔
تاہم جون 2025 کے مقابلے میں جولائی میں گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 49 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ جون میں 21,743 یونٹس کی فروخت ہوئی تھی جو جولائی میں کم ہو کر 11,034 یونٹس رہ گئی۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کو آبی جارحیت کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، بیرسٹر سیف
یہ اعداد و شمار ملک میں گاڑیوں کی فروخت کے رجحانات میں مختلف اتار چڑھاؤ کی نشاندہی کرتے ہیں، جہاں سال بہ سال مجموعی فروخت میں اضافہ ہوا ہے، لیکن ماہانہ سطح پر فروخت میں کمی کا رجحان بھی موجود ہے۔