وزیرستان : شمالی وزیرستان میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 29 اگست کی شام 7 بجے سے دو روز کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ کرفیو 30 اور 31 اگست کو بھی جاری رہے گا اور یکم ستمبر کی صبح 7 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران پورے ضلع میں ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ تمام تجارتی مراکز، بازار اور مارکیٹس بند رہیں گے۔
ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مکمل تعاون کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور: بھانہ ماڑی سے افسوسناک خبر سامنے آ گئی
سورج غروب ہونے سے لے کر طلوع آفتاب تک پہلے سے نافذ پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو مستحکم کرنا اور عوام کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔





