پی ٹی اے کا کریک ڈاؤن، جعلی اور غیرقانونی ہزاروں سمز بلاک

پانچ سے زائد سمز کے استعمال پر فون بلاک ہونے کی خبروں پر پی ٹی اے کی وضاحت

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت صارفین کو پانچ یا اس سے زیادہ سمز استعمال کرنے کی صورت میں موبائل فون بلاک کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اس دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر جھوٹا اور جعلی قرار دیا ہے۔ یہ افواہیں ایک مبینہ پریس ریلیز کے ذریعے پھیل رہی تھیں، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی اے نے اس قسم کا ضابطہ نافذ کیا ہے۔

اس جعلی نوٹیفکیشن پر پی ٹی اے کا لوگو بھی لگا ہوا تھا، جس میں صارفین کو خبردار کیا گیا تھا کہ پانچ یا زیادہ سمز استعمال کرنے کی صورت میں ان کے نیٹ ورک سروسز معطل کر دی جائیں گی۔ پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ اس طرح کی کوئی پالیسی یا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

Scroll to Top