صرف 2 دن باقی! افغان مہاجرین کے انخلا کی گھڑی آن پہنچی، 1 ستمبر حتمی تاریخ مقرر

غیر قانونی افغان باشندوں کیلئے مہلت ختم ،یکم ستمبر سے ملک گیر آپریشن

غیر قانونی افغان باشندوں کے لیے پاکستان میں واپسی کی مہلت کا وقت ختم ہو چکا ہے اور اب یکم ستمبر سے ملک بھر میں ان کے خلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔ اضافی ایک ماہ کی مہلت کے دوران ہزاروں افغان خاندان رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپس چلے گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 11 لاکھ 69 ہزار سے زائد افغان شہری پاکستان سے افغانستان واپس جا چکے ہیں۔ ان میں سے 5 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ افراد بلوچستان کے راستے واپس گئے، جبکہ خیبرپختونخوا سے 6 لاکھ 82 ہزار اور اسلام آباد سے 8 ہزار 700 افغان شہری وطن واپس روانہ ہوئے۔

حکام کے مطابق ریاستی پالیسی کے تحت اب پاکستان میں کسی بھی غیر ملکی کو غیر قانونی طور پر رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس آپریشن کے دوران پی او آر کارڈ اور اے سی سی رکھنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، البتہ وہ افغان باشندے جو پاکستان کا درست اور قابلِ اعتبار ویزا رکھتے ہیں کارروائی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنی کمی کی تجویزکی گئی ہے ،تفصیلات سامنے آگئیں

تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، ہوم ڈیپارٹمنٹس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس آپریشن کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ عمل درآمد مؤثر طریقے سے یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top