کرکٹ کے شائقین کے لیے خوشخبری، ایشیا کپ 2025 کے میچوں کے لیے ٹکٹیں اب فروخت کے لیے پیش کر دی گئی ہیں۔
ابوظہبی میں ہونے والے مقابلوں کے ٹکٹوں کی قیمت 40 درہم سے شروع ہو رہی ہے، دبئی میں کھیلے جانے والے میچوں کے لیے شائقین کو کم از کم 50 درہم خرچ کرنا ہوں گے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز ٹاکرے کے لیے ایک خصوصی پیکج بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت شائقین سات ٹکٹس کا بنڈل 1400 درہم میں خرید سکتے ہیں۔
ابتدائی طور پر ٹکٹوں کی فروخت صرف آن لائن کی جا رہی ہے، شائقین گروپ مرحلے کے ساتھ ساتھ ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے بھی ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ایشیا کپ، وسیم اکرم نے پاکستان اور بھارت میں سے کس ٹیم کو فیورٹ قرار دیا؟ نام سامنے آ گیا
ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ہوگا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔