پنجاب میں حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث نو اضلاع میں پولیو سے بچاؤ کی مہم عارضی طور پر ملتوی کر دی گئی ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق جن علاقوں میں یہ مہم مؤخر کی گئی ہے اُن میں لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، مظفرگڑھ اور بہاولپور شامل ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی، اٹک، میانوالی، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں پولیو مہم اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں مزید 2 پولیو کیسز رپورٹ، متاثرہ بچوں کی تعداد 15 ہو گئی
حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ جب انسداد پولیو ٹیمیں ان کے گھروں پر آئیں تو اُن سے مکمل تعاون کریں اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔