میری حکومت پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا چین میں خطاب

میری حکومت پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا چین میں خطاب

وزیراعظم شہباز شریف نے تیانجن یونیورسٹی میں فیکلٹی اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی حکومت پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں اور شفافیت ہی اُن کی قیادت کی بنیاد ہے۔

وزیراعظم نے چین کی غربت کے خاتمے کی حکمت عملی کو دنیا کے لیے ایک مثالی ماڈل قرار دیا اور کہا کہ پاکستان میں بھی غربت کا خاتمہ اُن کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف  انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی، خاص طور پر سماجی فلاح کے شعبے میں، پاکستان کے لیے قابل تقلید ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے چینی مہارت اور ٹیکنالوجی کو پاکستان کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔

پاکستان اور چین کے درمیان اس شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا اور مشترکہ لیبارٹریوں سمیت دیگر منصوبوں کو فعال بنانے کی ہدایت جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ، شہباز شریف مرکزِ نگاہ، مودی نظریں چراتے رہے

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ نے کہا کہ حالیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں اور چین کے تعاون سے اس میدان میں پاکستان کی صلاحیتوں کو مزید تقویت ملے گی۔

Scroll to Top