صبح کا ناشتہ چھوڑنا ہڈیوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے

صبح کا ناشتہ چھوڑنا ہڈیوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے

اگر آپ ان افراد میں شامل ہیں جو صبح کا ناشتہ معمولی بات سمجھ کر نظر انداز کرتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے آنکھیں کھولنے والی ہو سکتی ہے۔

حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن کا آغاز خالی پیٹ کرنے کی عادت ہڈیوں کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کے کمزور ہونے یعنی آسٹیوپوروسز، کے امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق صبح کے وقت اکثر افراد ایسی غذائیں کھاتے ہیں جن میں دودھ، دہی، انڈے یا وٹامن ڈی اور کیلشیم سے بھرپور اناج شامل ہوتے ہیں۔

یہ تمام اشیاء جسم کو وہ ضروری اجزا فراہم کرتی ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں مدد دیتے ہیں، ناشتہ نہ کرنے سے یہ قیمتی غذائی اجزا جسم سے محروم رہ جاتے ہیں۔

انسانی جسم میں ہڈیوں کی مسلسل توڑ پھوڑ اور دوبارہ تعمیر کا ایک قدرتی عمل جاری رہتا ہے جسے “بون ریموڈلنگ” کہا جاتا ہے لیکن اگر صبح کے وقت جسم کو مطلوبہ توانائی اور غذائیت نہ ملے تو یہ عمل متاثر ہو سکتا ہے جس کا نتیجہ ہڈیوں کی کمزوری کی صورت میں نکلتا ہے۔

ناشتہ چھوڑنے سے جسم میں سٹریس ہارمون ‘کورٹی سول’ کی مقدار بڑھنے لگتی ہے، جو وقت کے ساتھ ہڈیوں کی مضبوطی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب میں انسداد پولیو مہم روک دی گئی

یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ جو لوگ ناشتہ ترک کرتے ہیں وہ دن بھر مطلوبہ مقدار میں پروٹین اور کیلشیم نہیں لے پاتے، جس سے ان کے جسم میں ان اجزا کی کمی مستقل رہتی ہے اور اس کا نقصان سب سے زیادہ ہڈیوں کو ہی ہوتا ہے۔

Scroll to Top