صارفین کے لیے بڑا ریلیف، ایل پی جی کی نئی قیمت سامنے آ گئی

صارفین کے لیے بڑا ریلیف، ایل پی جی کی نئی قیمت سامنے آ گئی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے ماہ ستمبر 2025 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت میں 13 روپے 89 پیسے کمی کی گئی ہے۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 17 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 214 روپے 19 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

 اوگرا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آرڈیننس 2002 اور ایل پی جی پالیسی 2016 کی شق 3.4.1 اور 3.4.5 کے تحت وزارتِ توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ صارف قیمت اب 2,527 روپے 47 پیسے فی 11.8 کلوگرام سلنڈر مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

اوگرا کے مطابق قیمتوں کا تعین سپلائی چین کے تمام مراحل پر لاگو ہو گا تاہم پروڈیوسر، مارکیٹنگ کمپنیاں اور ڈسٹری بیوٹرز اس سے کم قیمت پر بھی فروخت کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top