عالمی امن انڈیکس 2025: پاکستان کی پوزیشن نے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد: عالمی امن کے حوالے سے انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (IEP) نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں دنیا کے 163 ممالک کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 2025 میں پاکستان امن کے عالمی اشاریے میں 144 ویں نمبر پر آ گیا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں چار درجے کم ہے۔

عالمی امن انڈیکس کی اس فہرست میں ممالک کی درجہ بندی کے لیے اندرونی اور بیرونی تنازعات، عوامی تحفظ، سیاسی استحکام، اور عسکری اخراجات جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔

خطے کے دیگر ممالک میں بھی ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ بھارت 115 ویں نمبر پر ہے، بنگلہ دیش نے 123 واں، جبکہ سری لنکا نے 97 واں نمبر حاصل کیا۔

چین 98 ویں اور سعودی عرب 90 ویں پوزیشن پر رہے۔ متحدہ عرب امارات نے اس سال بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے 52 ویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ امریکہ 128 ویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مانسہرہ میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی ریلہ، متعدد علاقے زیر آب

رپورٹ میں مسلسل 17ویں سال آئس لینڈ کو دنیا کا سب سے پرامن ملک قرار دیا گیا ہے، تاہم اس کے امن اسکور میں معمولی کمی نوٹ کی گئی ہے۔

آئرلینڈ نے اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھی جبکہ نیوزی لینڈ نے بہتری دکھاتے ہوئے پانچویں سے تیسری پوزیشن پر ترقی حاصل کی۔

Scroll to Top