مانسہرہ میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی ریلہ، متعدد علاقے زیر آب

سوات کے کانجو میں آسمانی بجلی گرنے سے بجلی کا نظام درہم برہم

شہزاد نوید
سوات:کبل کے علاقے کاجو ٹاؤن شپ میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا، تاہم ریسکیو 1122کی بروقت کارروائی اور قدرت کے کرم سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر فائر وہیکل ٹیم کو روانہ کیا، جو موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لینے میں مصروف ہو گئی۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق علاقے میں بجلی گرنے کے بعد بجلی کا نظام متاثر ہوا تاہم تمام صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔

پولیس حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

علاقے میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کی وجہ سے میدانی اور بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار جبکہ بعض مقامات پر معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے زور دار جھٹکے

ریسکیو 1122 سوات کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کے مطابق مسلسل بارشوں کے پیش نظر تمام ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ پر ہیں اور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1122پر اطلاع دیں۔

Scroll to Top