سہ ملکی سیریز، افغانستان کا پاکستان کو 170 رنز کا ہدف

شارجہ : سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز اسکور کیے۔

میچ میں افغان ٹیم نے محتاط مگر پُراعتماد آغاز کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

پاکستانی ٹیم کو اب یہ میچ جیتنے کے لیے 170 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا، جو موجودہ فارم اور کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے چیلنجنگ مگر قابلِ حصول ہے۔

قبل ازین افغانستان کے کپتان راشد خان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست رہتا ہے کیونکہ اب چیس کرنا مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اولیور کی موجودگی بولرز کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہے، لیکن اصل بات اچھا کرکٹ کھیلنے کی ہے۔

راشد خان کے مطابق 170 سے زائد کا مجموعہ ایک اچھا اسکور ہوگا۔

Scroll to Top