شارجہ میں جاری سہ فریقی سیریز میں متحدہ عرب امارات کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے بعد افغان کرکٹ ٹیم نے اپنی میچ فیس ملک میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ افراد کے نام کر دی۔
افغان ٹیم نے یو اے ای کو 38 رنز سے شکست دی، جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے اعلان کیا کہ کھلاڑی اس میچ کی تمام فیس کنڑ میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے عطیہ کریں گے۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغانستان کا صوبہ کنڑ حالیہ زلزلے کے نتیجے میں شدید متاثر ہوا ہے، جہاں 800 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا اسمبلی کے 15 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ہونے کا انکشاف
افغان ٹیم کے اس جذبے کو سوشل میڈیا اور کھیلوں کے حلقوں میں سراہا جا رہا ہے، اور اسے کھیل سے بڑھ کر انسانیت کی خدمت کی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔





