آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری،پاکستانی کھلاڑی کہاں کھڑے ہیں؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہےجس میں پاکستان کے اہم بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان کی درجہ بندی میں کمی دیکھی گئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے ابھیشیک شرما اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم، پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم تین درجے نیچے آ کر 21 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان دو درجے تنزلی کے بعد 22 ویں نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب، حسن نواز نے اپنی کارکردگی بہتر کرتے ہوئے دو درجے ترقی کر کے 32 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ صائم ایوب دو درجے نیچے آ کر 40 ویں نمبر پر موجود ہیں، جب کہ کپتان سلمان آغا نے زبردست چھلانگ لگا کر 18 درجے بہتری کے ساتھ 59 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی اپنی پہلی پوزیشن پر قائم ہیں۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے آٹھ درجے ترقی کر کے 26 ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے، جبکہ حارث روف چار درجے تنزلی کے ساتھ 28 ویں نمبر پر ہیں۔ اسپنر محمد نواز نے بھی قابل ذکر کارکردگی دکھائی اور 15 درجے بہتری کے ساتھ 43 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل اسکالر شپ : پاکستانی طلبا کے لئے بڑی خوشخبری

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے ہاردک پانڈیا سرِ فہرست ہیں، جب کہ افغانستان کے محمد نبی ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

Scroll to Top