پشاور میں سیلاب متاثرین کے لیے چیریٹی میچ، کتنی رقم جمع ہوئی؟ تفصیلات جاری

صوبائی وزیر کھیل و آمور نوجوانان سید فخرجہان نے وزیر اعلی ہاؤس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے فلڈ ریلیف چیریٹی میچ میں جمع ہونے والی رقم کا مبلغ 1 کروڑ اور 75 لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا۔

مذکورہ رقم پی ڈی ایم اے کے تحت فلڈ ریلیف کیلئے خیبر بنک کے بنائے گئے اکاؤنٹ میں جمع کیا جائے گا جو صوبے سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔

اس موقع پر سیکرٹری کھیل و آمور نوجوانان سعادت حسن اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ فلڈ ریلیف چیریٹی میچ میں 15 ہزار جنرل ٹیکٹس فروخت ہوچکے تھے جس کی قیمت 1 ہزار روپے فی ٹکٹ مقرر کی گئی تھی،100 ٹیکٹس وی آئی پی کیٹگری کے فروخت ہو چکے تھے جسکی قیمت 10 ہزار روپے مقرر تھی جبکہ 30 ٹیکٹس وی وی آئی پی کیٹگری کے فروخت ہو چکے تھے جس کی قیمت 50 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی۔

Scroll to Top