جنوبی وزیرستان میں بھتہ نہ دینے پر ٹھیکیدار کا بیٹا اغوا

نورعلی 

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر ٹھیکیدار کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ نرگسئی کے علاقے میں پیش آیاجہاں مسلح افراد نے ٹھیکیدار قمر خان کے بیٹے عرفان کو ان کے گھر کے قریب سے زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

مغوی کے والدقمرخان کا کہنا ہے کہ انھیں کچھ عرصے سے بھتہ دینے کے لیے دھمکیاں مل رہی تھیں جن پر عمل نہ کرنے کی صورت میں یہ کارروائی کی گئی۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

جنو بی وزیرستان پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ممکنہ زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور مغوی کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں سیلاب متاثرین کے لیے چیریٹی میچ، کتنی رقم جمع ہوئی؟ تفصیلات جاری

واضح رہے کہ گذشتہ روز وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اور نجی سکول کے پرنسپل رحمت اللہ وزیر بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے، انھیں دو ہفتے قبل تحصیل وانہ میں سکول کے گیٹ کے باہر سے مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ رحمت اللہ وزیر کی بازیابی کیلئے وانا میں احتجاجی مظاہر ے اور دھرنے کئے گئے ۔

Scroll to Top