وفاقی حکومت نے مختلف سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق متعدد افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔
ائر کموڈور سید نثار احمد النبی کو وزارتِ دفاعی پیداوار راولپنڈی میں او ایس ڈی (2) مقرر کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر (آڈٹ) پٹرولیم و قدرتی وسائل لاہور، ڈاکٹر نجیب اللہ خان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر جنرل منیجر (فنانس) محکمہ سیاحت پنجاب حکومت میں تعینات کیا گیا ہے۔
ان کے علاوہ گریڈ 17 کے ایران علی کو ڈیپوٹیشن پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام گلگت بلتستان ریجن میں تعینات کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر موسمیاتی تبدیلی آڈٹ اسلام آباد ارج ربانی کا تبادلہ کر کے انہیں تین سال کے لیے ڈپوٹیشن پر ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکریٹری محمد سلمان یوسفی کو او ایس ڈی بنا کر ان کی خدمات پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
سیکشن افسر وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی رشید احمد شاہ راشدی کو او ایس ڈی بنا کر اُن کی خدمات بطور ڈائریکٹر ٹو چیئرپرسن پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ عدنان راشد خان کو ڈپٹی سیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن، اقراء انعم کو سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ثاقب علی خان کو سیکشن افسر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، اور معتصم باللہ کو سیکشن افسر دفاعی پیداوار ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان میں بھتہ نہ دینے پر ٹھیکیدار کا بیٹا اغوا
پوسٹل گروپ گریڈ 18 کی انعم ایاز کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں سیکشن افسر مواصلات ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔





