بیلا روس کی ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کی پیشکش

خیبرپختونخوا میں ایجوکیشن بورڈز میں ملازمتوں کا اعلان

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تعلیمی بورڈز میں اعلیٰ سطحی اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ابتدائی و ثانوی تعلیم کے محکمے نے ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں مختلف بی آئی ایس ایز میں چیئرمین، سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات کے عہدوں پر تعیناتی کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان عہدوں پر بھرتیاں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر کی جائیں گی اور صرف وہ سرکاری ملازمین درخواست دینے کے اہل ہوں گے جو اسٹیبلشمنٹ، ابتدائی و ثانوی تعلیم یا اعلیٰ تعلیم کے محکموں میں مستقل بنیادوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ امیدوار کی عمر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ تک 56 سال سے کم ہونی چاہیے، اور اس کے خلاف کسی بھی نوعیت کی انضباطی کارروائی زیر التواء نہیں ہونی چاہیے۔

ایبٹ آباد اور مالاکنڈ بورڈز کے لیے چیئرمین، سوات کے لیے سیکرٹری اوربنوں کیلئے سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات کی اسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔ ان عہدوں پر تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی جس میں امیدوار کے تعلیمی پس منظر، متعلقہ تجربے، تربیت اور کارکردگی رپورٹس کو مدنظر رکھا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق حتمی مرحلے میں شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں سے انٹرویوز لیے جائیں گے، جن میں ان کی تکنیکی صلاحیت، انتظامی قابلیت، قیادت کی مہارت اور مسائل کے حل کے حوالے سے اہلیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس عمل کا مقصد تعلیمی اداروں میں اصلاحات کو آگے بڑھانا اور ان بورڈز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں جعلی ،غیرقانونی اور غیر رجسٹر ادویات پر 70دکانیں سیل،23 ایف آئی آر درج

محکمہ تعلیم نے تمام اہل افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد درخواست جمع کروا کر اس عمل کا حصہ بنیں اور تعلیمی نظام کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔

Scroll to Top