اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کے دسویں مرحلے کے آغاز کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 6 سے 10 ستمبر کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں میں 6 سے 9 ستمبر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے، جبکہ بعض علاقوں میں تیز اور شدید بارش کے امکانات بھی موجود ہیں۔
اسلام آباد، پنجاب کے کئی اضلاع اور بلوچستان کے مخصوص علاقوں میں بھی 6 سے 8 ستمبر کے دوران بارش متوقع ہے، جو بعض مقامات پر معمولات زندگی کو متاثر کر سکتی ہے۔
ادارے نے مزید بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 7 سے 9 ستمبر کے دوران بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے، جو پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،نیا نوکیا ’ایکس 200‘ الٹرا اسمارٹ فون متعارف، قیمت بھی سامنے آگئی
سندھ کے شہری علاقوں کے لیے ممکنہ اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، جہاں نکاسی آب کے مسائل شدت اختیار کر سکتے ہیں۔