عمران خان کا بھانجا ضمانت منظوری کے بعد جیل سے رہا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو انسداد دہشت گردی عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرنے کے بعد جیل سے رہا کر دیا ہے۔

شاہریز کی جانب سے روبکار آج جمع کروائی گئی جس کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے ان کی رہائی عمل میں آئی۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے گزشتہ روز شاہریز کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مون سون بارشوں کے دسویں مرحلے کی پیشگوئی، خیبرپختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

Scroll to Top