سہ ملکی سیریز: پاکستان کا یو اے ای کو 172 رنز کا ہدف

پاکستان نے سہ ملکی ٹی20 سیریز کے پانچویں میچ میں متحدہ عرب امارات کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا ہے۔

شارجہ میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ فخر زمان نے 44 گیندوں پر شاندار 77 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، جبکہ محمد نواز 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

صاحبزادہ فرحان نے 16 اور صائم ایوب 11 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا نے 7 اور محمد حارث نے 14 رنز اسکور کیے۔ یو اے ای کی جانب سے حیدر علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے آغاز میں کپتان سلمان علی آغا نے محمد وسیم کی ٹیم کو پہلے بولنگ کرنے کی دعوت دی۔ اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں سفیان مقیم اور حارث رؤف کی جگہ ابرار احمد اور سلمان مرزا کو شامل کیا گیا ہے۔

سہ ملکی سیریز میں اب تک پاکستان نے تین میچز میں سے دو میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ میں شکست ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل طلب،31 نکاتی ایجنڈا جاری

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔ جبکہ یو اے ای کی ٹیم محمد وسیم کی قیادت میں میدان میں ہے جس میں آصف خان، علیشان شرفو، راہول چوپڑا، ایتھان ڈی سوزا، ہرشت کوشک، شورو پراشار، حیدر علی، محمد جواد، محمد روحید اور جنید صدیق شامل ہیں۔

Scroll to Top