وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر ضلع کوہاٹ کے علاقے دھمالہ میں چنکارا اور بلیک بَک کی پہلی بار ری وائلڈنگ (قدرتی ماحول میں دوبارہ آبادکاری) کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ منفرد منصوبہ تفصیلی منصوبہ بندی، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت، مقامی برادری کی منظوری اور سائٹ وزٹس کے بعد عملی شکل اختیار کر گیا۔ منصوبے کے تحت چنکارا، بلیک بَک اور اورئیل کے لیے تین پری ریلیز پین قائم کیے گئے، جہاں جانوروں کو محکمہ جنگلی حیات کے پارکس سے منتقل کرکے قدرتی ماحول سے ہم آہنگ کیا گیا۔
بعد ازاں پانچ چنکارا اور سات بلیک بَک کو فطری ماحول میں آزاد کیا گیا، جو اب قریبی چراگاہوں میں بخوبی پروان چڑھ رہے ہیں۔ محکمہ جنگلی حیات کا عملہ ان کی باقاعدہ نگرانی کر رہا ہے تاکہ ان کی کامیاب دوبارہ شمولیت یقینی بنائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : ایشیائی ملک کا فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب بلاک کرنے کا اعلان
یہ منصوبہ خیبر پختونخوا حکومت کے جنگلی حیات کے تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھنے کے عزم کا ایک نمایاں سنگ میل ہے، جو کمیونٹی شراکت پر مبنی جدید ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔