پی او آرکارڈ ہولڈرز افغان شہریوں کے انخلاء میں22 دن باقیپی او آرکارڈ

پولیس نے افغان مہاجرین کی ملک بدری کے اقدامات تیز کر دیے

راولپنڈی پولیس نے رواں سال 3 ہزار افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کا ہدف مکمل کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افغان شہریوں میں 1600 مرد، 550 خواتین اور 825 بچے شامل ہیں۔

ستمبر کے دوران پولیس نے 219 افغان شہریوں کو گرفتار کرکے ہولڈنگ کیمپ منتقل کیا، جن میں سے 44 کو ڈی ورٹ کردیا گیا جبکہ 173 افغان شہریوں کو آج کابل ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

پولیس نے مختلف علاقوں سے افغان شہریوں کو گرفتار کیا، جن میں چونترہ سے 45، صدر بیرونی سے 73، گوجر خان سے 22، صدر واہ سے 12، دھمیال اور مندرہ سے دس دس افغان شہری شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں زلزلہ، پاکستان کی جانب سے خیمے، راشن اور ادویات پہنچا دیے گئے

علاوہ ازیں ٹیکسلا سے 8، جاتلی اور بنی سے سات سات، اور پیرودہائی و نصیر آباد سے چھے چھے افغان شہریوں کو ہولڈنگ سینٹر منتقل کیا گیا۔

راولپنڈی پولیس کے اس اقدام کا مقصد غیر قانونی افغان شہریوں کی نگرانی اور ملک کی سرحدی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔

Scroll to Top