خیبرضلع خیبر کے مختلف سرکاری اسکولوں جیسے گورنمنٹ ہائی سکول محمود کلے، گورنمنٹ ہائی سکول یکہ غنڈ، اور گورنمنٹ پرائمری سکول عبدرکلے میں یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
ان پروگرامز میں طلباء، اساتذہ، علاقائی مشران اور ضلعی انتظامیہ کے اہم عہدیداروں نے بطور مہمان شرکت کی۔
تقریبات میں طلباء نے قرات، نعت، تقاریر اور ملی نغموں کے مقابلے کیے، جن میں انہوں نے حب الوطنی اور جذبہ حب الوطنی کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔
اساتذہ اور معزز مہمانوں نے دفاع وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ملک کے دفاع کے لیے تجدید عہد کا اظہار کیا۔
مہمانوں نے خطاب کے دوران طلباء کو دہشت گردی کے خلاف فکری و علمی جدوجہد کی ترغیب دی اور امن و امان کے قیام کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
یہ بھی پڑھیں : معرکۂ حق: آئی ایس پی آر کا یوم دفاع و شہداء کا نیا پرومو جاری
اساتذہ نے طلباء کو تعلیم کے ذریعے ذمہ دار شہری بننے اور ملک و قوم کی خدمت کرنے کی اہمیت سمجھائی۔
تقریبات کے دوران طلباء نے بہادری کے قصے سن کر جذبہ پیدا کیا اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے ماحول کو گونج اٹھایا۔
آخر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کو انعامات بھی دیے گئے۔