مون سون بارشوں اور سیلاب سے تباہی،ملک بھر میں نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
26 جون سے اب تک 884 افراد جاں بحق اور 1181 زخمی ہوئے، خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 489 اموات ہوئیں، پنجاب میں 223 افراد جان کی بازی ہار گئے، سندھ میں 58، بلوچستان 26، اسلام آباد میں 9 اموات ہوئیں، گلگت بلتستان میں 41 اور آزاد کشمیر میں 38 افراد جان سے گئے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں 6 سے 8 ستمبر کے دوران بارش کا امکان ہے، پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا انتباہ جاری کر دیا گیا، سندھ میں 7 سے 9 ستمبر کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بعض مقامات میں بھی بارشیں متوقع ہے، بالائی اور پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈز کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔