گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کا حملہ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کا حملہ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ دیوسائی نیشنل پارک میں بھورے ریچھ کے حملے میں زخمی ہو گئیں۔

واقعہ پارک کے مشہور سیاحتی مقام بارا پانی کے قریب پیش آیا، قرۃ العین بلوچ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کیمپ میں موجود تھیں جب ایک بھورا ریچھ اچانک نمودار ہوا اور حملہ کر دیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریچھ کے حملے میں قرۃ العین بلوچ زخمی ہوگئیں تاہم ان کی چوٹیں صرف بازوؤں پر آئیں اور دیگر اعضا محفوظ رہے۔

گلوکارہ کے ڈرائیور، فوٹوگرافر اور دیگر مقامی افراد نے ریچھ کو روکنے کی کوشش کی اور قرۃ العین بلوچ کی جان بچائی۔

قرۃ العین بلوچ کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اسکردو منتقل کیا گیا جہاں ان کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، نیا ریکارڈ قائم

ڈاکٹروں کے مطابق گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top