محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی رات مکمل چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔
موسمیات کے مطابق یہ چاند گرہن رات تقریباً 10 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا اور رات 11 بج کر 52 منٹ تک جاری رہے گا
۔ اس دوران چاند زمین کے مکمل سائے میں آ جائے گا جس کے نتیجے میں مکمل چاند گرہن کا منظر دیکھنے کو ملے گا۔
یہ فلکیاتی مظہر نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا، یورپ اور افریقہ کے متعدد ممالک میں بھی دکھائی دے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں ایک بار پھر شدید بارشوں کی پیشگوئی
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ چاند گرہن سال کے اہم اور دلچسپ فلکی مناظر میں شمار کیا جا رہا ہے جو فلک بینی کے شوقین افراد کے لیے خاص کشش رکھتا ہے۔





