گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،ہونڈا سٹی کا نیا ماڈل لانچ

ہونڈا ایٹلس کارز پاکستان نے اپنی مقبول گاڑی ہونڈا سٹی کا نیا ورژنHonda City Aspire S باضابطہ طور پر پیش کر دیا ہے۔

اس ماڈل میں گاڑی کے بیرونی ڈیزائن میں کئی نئی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن سے نہ صرف اس کی شکل و صورت مزید دلکش ہو گئی ہے بلکہ اسے زیادہ جدید بھی بنا دیا گیا ہے۔

اس ماڈل میں ایک نیا ہونڈا ایمبلم شامل کیا گیا ہے، جبکہ بلیک کلر کا اسٹائلش ٹرنک اسپوائلر نصب کیا گیا ہے جس میں ایل ای ڈی ہائی ماؤنٹ اسٹاپ لائٹ بھی دی گئی ہے۔ اسی طرح شارک فن اینٹینا کو بھی بلیک رنگ میں شامل کر کے گاڑی کو مزید اسپورٹی لُک دی گئی ہے۔

کمپنی نے اس ماڈل میں دو نئے رنگ بھی متعارف کرائے ہیں: ’کینیون ریور بلیو‘ اور ’اگنائٹ ریڈ‘۔ یہ نئے رنگ صارفین کو گاڑی کی خریداری میں زیادہ پرسنلائزیشن کا موقع فراہم کریں گے۔ گاڑی کی ہیڈلائٹس، فوگ لائٹس اور پچھلی لائٹس کو اب ایل ای ڈی لائٹس میں تبدیل کر دیا گیا ہے جو اس ماڈل کا ایک نیا معیار قائم کرتی ہیں۔

بیرونی ڈیزائن میں سائیڈ مررز کو بلیک کلر میں ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ دروازوں کے ہینڈلز اور فرنٹ و ریئر گارنش کو بھی نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ الائے ویلز کو بھی ایک نئی پلیٹ فنشنگ دی گئی ہے جو گاڑی کو مزید سپورٹی بنا دیتی ہے۔

اندرونی حصے میں بھی نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نئی اور بہتر معیار کی فیبرک سیٹیں نصب کی گئی ہیں جبکہ اسٹیئرنگ وہیل اور گیئر سیلیکٹ نوب کو لیدر ریپ سے مزین کیا گیا ہے، جن پر بیس بال اسٹچنگ کی گئی ہے تاکہ ان کا گرِپ اور اسٹائل مزید بہتر ہو۔ آڈیو سسٹم میں بہتری کے لیے ٹوئیٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے، جو ساؤنڈ کوالٹی میں نمایاں بہتری فراہم کرتے ہیں۔

یہ نیا ماڈل نہ صرف اپنے جدید فیچرز کی وجہ سے صارفین کے لیے ایک پُرکشش انتخاب بن گیا ہے بلکہ یہ ہونڈا سٹی کے فینز کے لیے ایک نیا تجربہ بھی ثابت ہوگا۔

Scroll to Top