شہزاد نوید/عباس خان
جمعہ کے روز صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جنہوں نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔
باجوڑ کے علاوہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بھی جھٹکوں کو واضح طور پر محسوس کیا گیا۔
زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقے کے قریب زمین کے اندر واقع تھا۔
کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ مقامی انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔





