پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان اپنی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ2025-27 مہم کا آغاز ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف کرے گا۔
پی سی بی کے مطابق یہ سیریز 12 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی جس میں 2 ٹیسٹ، 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے شامل ہیں۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جو اسٹیڈیم کی مکمل تزئین و آرائش کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ سیریز کے بعد 3 میچوں پر مشتمل ٹی20سیریز کھیلی جائے گی جس کا آغاز 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا جبکہ 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں باقی 2 میچ ہوں گے۔
ون ڈے سیریز 4 نومبر سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : جاپان نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
یاد رہے کہ فیصل آباد میں 17 سال بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ واپس آ رہی ہے۔ آخری بار اپریل 2008 میں پاکستان نے یہاں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔